28°C Sunny

بلوچستان میں کامیاب مذاکرات، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم

بلوچستان میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں تجارتی اور ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کی بحالی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور تاجر برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آئی۔ مذاکرات کے بعد حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حکومتی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت امن و امان اور اقتصادی استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق ہڑتال کے خاتمے سے صوبے میں معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

Just In
12-09-2026
پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ، نئے کنٹریکٹ ماڈل کی منظوری پاکستان کا ایم ایل ون منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی عالمی قرض دہندگان سے مشترکہ مالی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا دورہ متوقع – آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع گوادر پورٹ پر چائنا پاکستان مشترکہ ڈاکیومنٹری کی اختتامی تقریب، سی پیک ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین آبنائے ہرمز پر ایرانی تجویز، تیل کی قیمتوں میں اضافہ جامعہ تربت اعلیٰ تعلیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے لگی – گورنر بلوچستان نے طالبات کی اکثریت کو سماجی ترقی کی علامت قرار دیا گوادر بندرگاہ پر مزید دو کارگو جہاز لنگر انداز، تجارتی سرگرمیاں تیز ٹرمپ کی پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی حمایت پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا گوادر سے ایران کے راستے وسطی ایشیا تک نئی تجارتی راہداری کا آغاز