29°C Sunny

حب، بلوچستان میں 4.5 ارب ڈالر ریفائنری منصوبہ، توانائی شعبے میں بڑی پیش رفت

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں 4.5 ارب ڈالر مالیت کی ڈیپ کنورژن ریفائنری کے قیام کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جسے پاکستان کے توانائی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبہ SPEC ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اقسام کے خام تیل کو پراسیس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی گرین فیلڈ ڈیپ کنورژن ریفائنری ہوگی جس کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم کرنا اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی مقامی پیداوار بڑھانا ہے۔ منصوبے کے دوران اور بعد از آپریشن تقریباً 2 ہزار براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے منصوبے کو ملک کی صنعتی ترقی اور توانائی تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی صنعت مضبوط ہوگی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

منصوبہ حکومت کی گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت ترقی پا رہا ہے تاہم حکام کے مطابق اس کی تکمیل اور رفتار کا انحصار ریگولیٹری منظوریوں اور مالیاتی عملدرآمد پر ہوگا۔ اس ریفائنری کے ذریعے پاکستان میں پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل سیکٹر میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں حکومت نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریاں منظور کرلیں – چار اہم خالی نشستیں پُر کرنے کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ ٹرانسپورٹ بحران پر نوٹس، الیکٹرک بس منصوبے میں پیش رفت کی ہدایت بلوچستان میں نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ، گوادر میں تربیتی پروگرام تیز بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ کا عالمی معیار کی تعلیم کا عزم، کیڈٹ کالج کو ایک کروڑ بیس لاکھ گرانٹ گوگل نے پاکستان میں مقامی دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف کا افتتاح — تمام پاکستانی طلبہ کے لیے جیمنائی سبسکرپشن ایک سال مفت اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کمیٹی کی پاور سیکٹر معاہدے اور پی این ایس سی بورڈ تقرریوں کی منظوری پاکستان، بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق – پولیس تربیت اور علاقائی امن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کراچی سیمینار میں پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے پر تشویش – ماہرین کا ٹیسٹنگ اور فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ