27°C Sunny

ٹرمپ ایران معاہدہ دستخط سے قبل جاری کرنے پر غور، وینس کا بیان

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے ابتدائی معاہدے کو دستخط سے قبل ہی جاری کرنے پر غور کر سکتے ہیں، جبکہ معاہدے پر باقاعدہ دستخط 19 جون کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک عارضی فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے تحت امریکہ اور ایران کو 60 روز کی مدت دی گئی ہے تاکہ وہ مستقل امن معاہدے پر حتمی مذاکرات مکمل کر سکیں۔ اس دوران ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر اور دیگر متنازع امور پر بات چیت کی جائے گی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ یہ معاہدہ سخت شرائط پر مبنی ہے اور ایران کو کسی بھی قسم کے تعمیر نو فنڈز یا مالی فوائد اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا۔ ان کے مطابق “ایران کو اس وقت تک ایک ڈالر بھی نہیں ملے گا جب تک وہ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پایا جانے والا میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ ایک مختصر اور ابتدائی نوعیت کا دستاویز ہے، جو مستقبل کے وسیع تر معاہدے کی بنیاد فراہم کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق اس معاہدے کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں عوام کے سامنے لانے کا امکان ہے، جس سے اس کے نکات اور شرائط واضح ہوں گی۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور طویل مدتی امن کے امکانات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں توانائی کی سپلائی، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے راستے، عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

Just In
12-09-2026
دانش اسکولوں میں تعلیمی مواقع مزید وسیع – بلوچستان طلبہ کا کوٹہ بڑھا، بیرون ملک طلبہ کیلئے بھی خصوصی پالیسی منظور گوادر میں نیشنل یوتھ سمٹ 2026 کا آغاز نوجوان قیادت اور جدت کے فروغ کیلئے بلوچستان میں جمعہ کو تمام سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور کروشیا کا اسلام آباد میں ویزا سہولت مرکز جلد قائم کرنے پر اتفاق – تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر توجہ پاکستان اور کرغزستان کا دو سال میں باہمی تجارت 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر پاکستان اور قطر کا سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق – مشرق وسطیٰ کشیدگی کے دوران علاقائی امن کیلئے سفارتی رابطے جاری گوادر میں جانوروں کی ویکسین لیبارٹری کے قیام کی بھی تجویز، بلوچستان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ فلائی جناح کی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ پروازیں شروع پاکستان کی آخری لمحے کی سفارتی کوششوں سے ایران جنگ بندی ممکن وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر دورہ، نیشنل یوتھ سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت