28°C Sunny

بلوچستان میں سروس سیکٹر کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیم قائم

Quetta میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے صوبے بھر میں سروس فراہم کرنے والے مختلف شعبوں کی نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

بی آر اے کے ترجمان کے مطابق یہ ٹیم پیتھالوجی لیبارٹریز، ڈاکٹروں، کاسمیٹک سرجنز، ڈرماٹولوجسٹ، کلینکس اور بیوٹی پارلرز سمیت مختلف سروس سیکٹرز کی نگرانی کرے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا اور ٹیکس نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

نئی ٹیم رجسٹریشن اور ٹیکس کمپلائنس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرے گی اور آگاہی مہم بھی چلائے گی۔

بی آر اے نے کہا ہے کہ یہ اقدامات صوبے کے ریونیو نظام کو بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے اور مالی استحکام کے لیے جاری اصلاحات کا حصہ ہیں۔

Just In
12-09-2026
اسلام آباد میں پی اے ایف افسر خاتون کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق بلوچستان میں جلد مارکیٹ بندش نافذ، پیٹرول اوورچارجنگ پر ہیلپ لائن 1129 جاری پشیکان فشنگ جیٹی میں سمندری مٹی جمع ہونے کا مستقل حل تجویز – جی ڈی اے نے بریک واٹر توسیع اور مستقل ڈریجنگ کیلئے بلوچستان حکومت سے منظوری مانگ لی بلوچستان میں گاڑیوں کی مفت رجسٹریشن مہم کا آغاز حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 4500 میگاواٹ بجلی منصوبے کی منسوخی کی خبروں کو مسترد کردیا بلوچستان میں معاشی تبدیلی کا نیا مرحلہ شروع – گوادر، ریکوڈک، توانائی اور علاقائی رابطہ کاری قومی ترقی کے اہم محرک بن گئے پاکستان نے ویزا قوانین اور غیر قانونی سرگرمیوں پر 63 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کردیا گوادر میں مفت ذہنی صحت کیمپ، GDA پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال میں شہریوں کو مفت طبی و نفسیاتی سہولیات فراہم بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں پاکستان کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا