27°C Sunny

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں

بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے بعد قریبی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے دوران لوگ احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے اور ممکنہ آفٹر شاکس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔