30°C Sunny

امریکہ اور ایران مذاکرات تین دن میں ممکن، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اور دور کے مذاکرات آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر ہو سکتے ہیں، جو ممکنہ طور پر اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ امکان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی ثالثی سے جاری پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان دوبارہ رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بیان ایک غیر ملکی اخبار کو ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے ایک روز قبل ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان اور سعودی عرب کا ڈیجیٹل کوریڈور وسعت دینے پر اتفاق بلوچستان میں گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ظفر مسعود کا ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک پیش – معاشی ترقی کو عوامی آمدن، قوت خرید اور غربت پر مبنی اشاریوں سے جانچنے کی تجویز پاکستان میں شمسی توانائی انقلاب، بحران میں بجلی نظام کو بڑا سہارا ملا پاکستانی روبوٹکس کمپنی کی چین کو مشترکہ لیبارٹریز اور جوائنٹ وینچرز کی پیشکش — صنعتی آٹومیشن میں مقامی صلاحیت بڑھانے پر زور آگسٹا ویمنز ایمیچر گالف ٹورنامنٹ 2026، عالمی کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ گوادر میں سیاحت اور نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر اسپورٹس و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز بلوچستان کے پارلیمنٹرینز کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا متوقع مختصر دورہ – اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا امکان چین کا بڑا کارنامہ: مدار میں سیٹلائیٹ سے سیٹلائیٹ کو ری فیول کرنے کا کامیاب تجربہ