کوئٹہ، پاکستان میں بلوچستان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر نور محمد ڈومر، پارلیمانی سیکرٹریز سردار مسعود لونی اور پرنس عمر احمدزئی سمیت متعدد اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن نوابزادہ جمال رئیسانی، ملک شاہ گورگیج، سابق رکن اسمبلی اسدغار اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ شرکاء نے مختلف امور پر اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی نمائندوں کو ساتھ لے کر چلنے اور صوبے میں استحکام و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔