29°C Sunny

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا متوقع مختصر دورہ – اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا امکان

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے منگل کے روز پاکستان کے ایک روزہ دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری ذرائع کے مطابق اگر یہ دورہ طے پاتا ہے تو یہ حالیہ خطے میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ صدر پزشکیان کے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان نے حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے بعد سفارتی کوششوں میں اہم ثالثی کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں “اسلام آباد میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ” کے تحت فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ اس سفارتی عمل کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر پزشکیان اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں پاکستان کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔