28°C Sunny

267 افراد سوار فیری بحیرہ روم میں ڈوب گئی، 172 افراد کو زندہ بچالیا گیا

ترکیہ کے زیر انتظام شمالی قبرص کے قریب بحیرہ روم میں ایک مسافر بردار فیری الٹنے اور ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران متعدد مسافروں کو بچالیا گیا۔ ترک سرکاری ذرائع کے مطابق فیری بندرگاہ سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد الٹ گئی۔ شمالی قبرص کے وزیراعظم کے مطابق جہاز میں مجموعی طور پر 267 افراد سوار تھے، جن میں مسافر اور عملے کے ارکان شامل تھے۔ اب تک 172 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق فیری مکمل طور پر تقریباً 514 میٹر گہرائی میں ڈوب گئی۔ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ فیری شمالی قبرص کی بندرگاہ گیرنے سے ترکیہ کی بندرگاہ تاشوجو جا رہی تھی۔ ترک ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں فیری کو الٹی حالت میں پانی میں دیکھا گیا جبکہ لائف جیکٹس پہنے افراد اس کے اوپر موجود تھے اور کئی امدادی کشتیاں کارروائیوں میں شریک تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ شمالی قبرص کی وزارت صحت نے ہسپتالوں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

Just In
12-09-2026
اسلام آباد کا خلیجی خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا اعلان پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت مانگ لی – وزیر خزانہ کا ٹریژری حکام سے مذاکرات جاری ہونے کی تصدیق بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اغوا برائے تاوان کے واقعات پر تشویش غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد کاروباروں کو بہتری کے نوٹس پاکستان نے گوادر کے ذریعے نیا ٹرانزٹ ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دی پاکستان اور تاجکستان کا تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق، دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف پاکستان، سعودی عرب کرکٹ تعاون: جدہ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کی امید عراق کا پاکستان کے ساتھ وسیع اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور – تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت تعاون کیلئے نئی تجاویز پیش پاکستان آج اردن میں القدس اجلاس میں شریک ہوگا – اسحاق ڈار مسجد اقصیٰ کی صورتحال پر مسلم ممالک کے مؤقف کو اجاگر کریں گے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹو کیلئے 750 ایکڑ اراضی حاصل – منصوبہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کو منسلک کرے گا