32°C Storm

بلوچستان کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی

کوئٹہ: بلوچستان کے 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد متعلقہ اضلاع میں اسلحہ لے کر گھومنے یا اس کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حالیہ واقعات اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے بعد امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات ضروری تھے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔