27°C Sunny

صدر آصف زرداری: بلوچستان کے مسائل کا حل صرف مکالمے اور جمہوری عمل سے ممکن ہے

سلام آباد، 15 اپریل (ویب ڈیسک): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، خود احتسابی اور مکالمہ ناگزیر ہیں، جبکہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور جمہوری شمولیت میں ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان-19 کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے وسائل کا مؤثر استعمال، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی معاونت، زرعی جدید کاری اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور تسلسل کو یقینی بنانا ہوگا۔

صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز کو ذمہ داری اور قومی یکجہتی کے ساتھ حل کرنا ہوگا، جبکہ غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی اساتذہ اور ورکرز پر حملے افسوسناک اور ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود طویل المدتی ترقیاتی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، جبکہ سی پیک کے تحت صوبے کو علاقائی اور عالمی منڈیوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گوادر پورٹ کی ترقی سے حاصل ہونے والے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہئیں تاکہ علاقے میں احساسِ محرومی کم کیا جا سکے، جبکہ پانی کی بچت اور آبپاشی کے نظام کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Just In
27-10-2026
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن – 54 دہشت گرد ہلاک، 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان ریلوے 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے 16 نئے پاور پلانٹس خریدے گا – مسافر ٹرینوں میں بجلی اور ایئرکنڈیشننگ نظام بہتر بنانے کا منصوبہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ، پاکستانی حکام جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے گوادر ایئرپورٹ کا نیویگیشن سسٹم عارضی طور پر معطل – ڈی وی او آر خرابی کے باعث 16 جون تک سروس بند، فلائٹ آپریشن متبادل نظام سے جاری رہے گا بلوچستان حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے بیرون ملک پی ایچ ڈی وظائف کا اعلان کردیا تربت میں ۴۰ نوجوانوں کے لیے دو روزہ لیڈرشپ بوٹ کیمپ اختتام پذیر، لڑکیوں کی اکثریت نے شرکت کی اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تبادلے کی اجازت مل گئی – کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے درمیان بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی برقرار خبر گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانسشپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کے قریب، سابق قومی سلامتی مشیر کا اظہار خیال