29°C Storm

پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، بحیرۂ عرب میں غیر قانونی شراب کی بڑی کھیپ برآمد

کراچی، 14 اپریل (ویب ڈیسک): پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA)، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بحیرۂ عرب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹیٹ لیس (بغیر شناخت کے) جہاز کو روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران جہاز سے 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد کی گئی، جسے تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی سمندری راستوں کے ذریعے ہونے والی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مشترکہ آپریشنز کا حصہ ہے، اور اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔