29°C Sunny

بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے اضافہ ہوگیا

بلوچستان کے سرحدی اور ساحلی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی پیٹرول جیوانی کے قریب کنتانی ہور کے سمندری راستے سے گوادر پہنچایا جاتا ہے۔ قبل ازیں گوادر میں ایرانی پیٹرول 170 سے 180 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، تاہم کنتانی ہور کی بندش کی خبروں کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 200 سے 210 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی تجارتی رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 107 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی میں کمی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان، پر براہِ راست پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Just In
12-09-2026
پاکستان میں شمسی توانائی انقلاب، بحران میں بجلی نظام کو بڑا سہارا ملا پاکستان کی پانچ آئل ریفائنریز تین ستمبر کو چھ ارب ڈالر کے اپ گریڈ معاہدوں پر دستخط کریں گی گوادر میں ماہی گیروں کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم پر پیش رفت – 2,970 رہائشی پلاٹس کی حدبندی کا عمل شروع پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوسرے دور امن مذاکرات کی راہ ہموار کر دی گوادر میں عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مزاحمت نہ کرنے پر 14 پولیس اہلکار برطرف اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق – پاکستان کا پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ پاکستان آٹھ مسلم ممالک کے ساتھ غزہ صورتحال پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہے – فوری جنگ بندی اور فلسطینی حقوق کے تحفظ پر زور اے ڈی بی کا پاکستان کے لیے موسمیاتی مزاحمت منصوبے پر 250 ملین ڈالر قرض کی تجویز – قدرتی آفات سے نمٹنے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ سندھ پولیس اور او ایم آئی اسپتال کا سستا علاج معاہدہ بگٹی کا بیان: بلوچستان بجٹ عوامی ضروریات کے مطابق ہوگا