28°C Sunny

بلوچستان میں گیس پائپ لائن دھماکہ، کئی اضلاع میں گیس فراہمی معطل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے اخترآباد میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں 47 گھنٹوں سے زائد عرصے کیلئے گیس سپلائی معطل ہو گئی۔

متاثرہ اضلاع میں مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت شامل ہیں، جبکہ کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن، ہزار گنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، کھیزی اور نوحصار میں بھی گیس بندش کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ متبادل لائن کے ذریعے کوئٹہ اور قریبی علاقوں کو محدود گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو جزوی ریلیف دیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت مکمل ہوتے ہی گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

Just In
12-09-2026
پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کا اعلان – عالمی برادری سے خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ سندھ طاس کے پانی سے پاکستان کو محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، اسحاق ڈار پاکستان اور قازقستان کا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق – دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کر دیا بلوچستان وزراء کا آئندہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے بڑے اے آئی ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کا افتتاح کر دیا – 8.5 میگاواٹ صلاحیت کی جدید سہولت فعال ایران کا پاکستان کے ذریعے امریکی جواب موصول، 14 نکاتی منصوبہ زیر غور بلوچستان کو قومی ریونیو سے صرف بیس ملین، این ایچ اے انکشاف حکومت نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرریاں منظور کرلیں – چار اہم خالی نشستیں پُر کرنے کا فیصلہ گوادر میں بارش، پانی جمع ہونے کے باوجود کوئی نقصان نہیں عراق کا پاکستان کے ساتھ وسیع اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور – تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت تعاون کیلئے نئی تجاویز پیش