29°C Sunny

پاکستان 2047 میں آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا، سندھ گورنر

کراچی: سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان 2047 میں آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا، اس لیے نوجوان تعلیم، ٹیکنالوجی، ہنر اور کردار کو اپنی طاقت بنائیں۔ کراچی میں ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی پانچویں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت کے ذریعے مسلمانوں کے لیے آزاد وطن حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بھی اپنے ووٹ اور رائے کا ذمہ دارانہ استعمال کرتے ہوئے ملک کے جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات میں خصوصی اہمیت دی ہے، جبکہ نوجوانوں کے لیے قرضوں، وظائف، روزگار اور تربیت سمیت مختلف مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن 2047 میں نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کا حصول اختتام نہیں بلکہ عملی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہے اور نوجوان اپنی تعلیم و صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں