29°C Sunny

بینک آف خیبر اور محکمہ لائیو اسٹاک میں معاہدہ، بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو بلاسود موٹرسائیکلیں ملیں گی

بینک آف خیبر اور خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو بلاسود موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے منصوبے کا مقصد ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) گریجویٹس اور ضرورت پڑنے پر ڈپلومہ ہولڈرز کو خصوصی موٹرسائیکلیں فراہم کرکے دیہی علاقوں میں جانوروں کی طبی خدمات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے اس منصوبے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں، جبکہ بینک آف خیبر اسکیم پر عملدرآمد اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔ فراہم کی جانے والی موٹرسائیکلوں میں ادویات رکھنے کے لیے خصوصی اسٹوریج یونٹس بھی نصب ہوں گے، جس سے ویٹرنری ماہرین کو دور دراز علاقوں میں جانوروں کے علاج اور ضروری ادویات کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔ یہ موٹرسائیکلیں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ دیہی علاقوں میں ویٹرنری سروسز کا دائرہ وسیع کیا جاسکے۔ مفاہمتی یادداشت پر بینک آف خیبر کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ گل بہار خان اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسل خان نے دستخط کیے۔ تقریب میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خورشید خٹک بھی موجود تھے۔ بینک حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے کے عوام کی معاشی خودمختاری، روزگار کے مواقع اور جانوروں کی صحت سے متعلق خدمات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

Just In
13-09-2026
پاکستان، سعودی عرب کا بحیرہ احمر سکیورٹی پر قریبی رابطوں کا عزم – شہباز شریف نے مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا کویت کی پاکستان کو ایندھن فراہمی کی یقین دہانی، توانائی تعاون مزید مضبوط وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکی حکام سے رابطہ – سرمایہ کاری، کیپیٹل مارکیٹ فنانسنگ اور اسٹریٹجک منصوبوں پر تعاون کیلئے بات چیت گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کے قریب، سابق قومی سلامتی مشیر کا اظہار خیال پاکستان کا مستقبل کئی لوگوں کے اندازوں سے زیادہ روشن قرار فرانس 24 کی جعلی ویڈیو بے نقاب، پاکستان مخالف مہم کا دعویٰ غلط بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس – مرکزِ زلزلہ 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں پاکستان اور نیپال کا ثقافتی و ورثہ تعاون بڑھانے پر اتفاق پی اے آر سی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع – سینیٹ کمیٹی نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی پاکستان کے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف و ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت، عالمی مالیاتی رہنماؤں سے ملاقاتیں آج سے شروع