30°C Sunny

بلوچستان میں لکڑی کی ترسیل پر 90 روزہ پابندی – غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی کٹائی و اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں لکڑی، ٹمبر اور جنگلاتی مصنوعات کی نقل و حمل، ترسیل اور سپلائی پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے اور تمام اضلاع میں اس کا اطلاق ہوگا۔ اضافی چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور جنگلاتی ذخائر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹمبر یا لکڑی لے جانے والی ہر گاڑی کو روکنے، قبضے میں لینے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کے دوران کسی بھی قسم کا پرمٹ یا اجازت نامہ قابل قبول نہیں ہوگا، سوائے ان خصوصی صورتوں کے جن کی منظوری محکمہ داخلہ تحریری طور پر دے گا۔ حکومت نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ اور جنگلاتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

Just In
12-09-2026
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت پر بالواسطہ کارروائیوں کا الزام – پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنانے کے عزم کا اظہار وزیراعظم یوتھ پروگرام سے 17 کروڑ افراد مستفید، رانا مشہود بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا عزم، جامعات کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے بڑے فیصلے – وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کردی گوادر کے سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد وزیراعظم شہباز شریف نے ایران بحران اور علاقائی کشیدگی پر سیاسی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا نشان حیدر یافتہ میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت، 1965 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور قربانی کو سلام سندھ و بلوچستان میں اسکول یکم اپریل سے کھلیں گے، پانچ روزہ ہفتہ نافذ قطر کا غزہ میں جنگ بندی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور — امریکا، ایران مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بھی کوششیں جاری پاکستان اور رومانیہ میں بندرگاہی تعاون کا معاہدہ، تجارت کے نئے مواقع پاکستان کا یوکرین جنگ کے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ