28°C Sunny

گوادر کے سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر گوادر نعیب اللہ ککار کی خصوصی ہدایت پر سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور گڈ گورننس کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔

کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زہیر احمد بلوچ نے کی جس میں مختلف محکموں کے سول و عسکری افسران، خواتین، طلبہ، ماہی گیر برادری اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان سوشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ مرحلے کے لیے عوامی ضروریات کے مطابق نئی تجاویز پر غور کیا گیا۔

عوام نے سر بندان میں پل کی تعمیر، پرانی واٹر ٹینکس کی مرمت، بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی بحالی، سیوریج سسٹم کی تعمیر اور ساحلی کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی دیوار بنانے کا مطالبہ کیا۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے علیحدہ پمپنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ صحت کے شعبے میں آر ایچ سی سر بندان کی مرمت، ایمبولینس کی بحالی اور طبی سہولیات میں اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تعلیمی مسائل کے حوالے سے شہریوں نے مختلف اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کی نشاندہی کی جس پر حکام نے تعلیم کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

ماہی گیر برادری نے فلوٹنگ جیٹی، پرانی کشتیوں کی ہٹانے اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا جبکہ شہریوں نے موبائل نیٹ ورک، زمینوں کے مسائل اور دیگر عوامی مسائل بھی پیش کیے۔

انتظامیہ نے تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Just In
12-09-2026
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم پاکستان آٹھ مسلم ممالک کے ساتھ غزہ صورتحال پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہے – فوری جنگ بندی اور فلسطینی حقوق کے تحفظ پر زور گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں گندم کی غیرقانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی پاک بحریہ کو مستقل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری ٹرمپ ایران معاہدہ دستخط سے قبل جاری کرنے پر غور، وینس کا بیان پی کے ایل آئی کی قومی SWAP لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کی تجویز – خون کی عدم مطابقت کے باوجود مریضوں کو نئی زندگی دینے کا منصوبہ ٹرمپ کی پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی حمایت پاکستانی وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا دورہ، مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت حکومت کا 6 ارب ڈالر ریفائنری اپ گریڈ منصوبے پر اہم اجلاس آج طلب