28°C Sunny

وزیراعظم یوتھ پروگرام سے 17 کروڑ افراد مستفید، رانا مشہود

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت ملک کے تقریباً 17 کروڑ افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام تعلیم، شمولیت، ماحولیات اور روزگار کے چار بنیادی شعبوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تربیت کے مواقع سے جوڑا جا رہا ہے، جہاں 8 لاکھ سے زائد نوجوان اور 4 ہزار سے زیادہ ادارے رجسٹرڈ ہیں۔

رانا مشہود کے مطابق پلیٹ فارم پر ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں اور 3 ہزار سے زائد اسکالرشپس کی معلومات دستیاب ہیں، جبکہ اس نظام کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے روزانہ اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم یوتھ بزنس و زرعی قرضہ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت قرضوں کی مالیت 200 ارب روپے سے بڑھا کر 250 ارب روپے کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر قرضہ اوسطاً 3.3 ملازمتیں پیدا کرتا ہے، جبکہ حکومت نے پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے جس میں خواتین کی 35 فیصد شمولیت کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر کراچی چیمبر کے نمائندوں نے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ، اپرنٹس شپ اور اسٹارٹ اپ مواقع بڑھانے کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Just In
28-10-2026
بلوچستان: گورنر نے گریجویٹس کو جرات، عزم اور ماحول کے تحفظ کا پیغام دیا اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تبادلے کی اجازت مل گئی – کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے درمیان بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی برقرار خبر ایران نے خلیجی ناکہ بندی سے بچنے کے لیے گوادر راہداری فعال کر دی، تجارتی نقشہ تبدیل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 20 ارب روپے کی توانائی سرمایہ کاری تلاش کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط محرم 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کی تیاریاں، آج فیصلہ متوقع حب آئل سٹی منصوبے کے لیے فزیبلٹی مطالعہ شروع، خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے پائپ لائنیں تجویز پاکستان اور زمبابوے ویمنز ون ڈے سیریز آج کراچی میں شروع پاکستان نیوی کی گوادر کے قریب بڑی کارروائی، 215 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد پاکستان، بنگلہ دیش کا سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق – پولیس تربیت اور علاقائی امن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال پاکستان، سعودی عرب میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے پر متفق