33°C Sunny

سندھ و بلوچستان میں اسکول یکم اپریل سے کھلیں گے، پانچ روزہ ہفتہ نافذ

کراچی/کوئٹہ: سندھ اور بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایندھن بحران کے باعث پانچ روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ کیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہنے والے اسکولز اب بدھ سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں گے۔ تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیر سے جمعہ تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ امتحانات اور اسیسمنٹس پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سندھ میں بھی اسی طرز پر تعلیمی اداروں کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد ایندھن بحران کے اثرات کو کم کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنا ہے۔

Just In
29-07-2026
پاکستان کو ایل این جی ٹرمینل ادائیگیوں میں رعایت، نجی کمپنیوں سے معاہدہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے تاشقند کے قریب نیشنل ڈینڈرولوجیکل پارک میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گوادر میں میرین ڈرائیو کاز وے منصوبے کا معائنہ – جی ڈی اے چیف کا موسمیاتی مزاحم انفراسٹرکچر پر زور گوادر کے ساحل پر تیل کا رساؤ، سمندری حیات متاثر حکومت کا 60 روزہ اسٹریٹجک آئل ریزرو منصوبہ تیز کرنے کا فیصلہ – توانائی تحفظ کیلئے خام تیل اور پٹرولیم ذخائر بڑھانے پر توجہ آصفہ بھٹو کا اقوام متحدہ کے ساتھ SDGs پر قریبی تعاون بڑھانے کا عزم – صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی میں مشترکہ اقدامات پر زور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا عزم، متاثرہ خاندان کی مدد کا اعلان پاکستان کا انڈس واٹرز ٹریٹی پر مؤقف: بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، ردعمل کا اعلان بلوچستان میں ایک کھرب اکتالیس ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار، نیب کا دعویٰ برطانیہ میں ویزا سہولت تنازع ختم، دوہرا قونصلر نظام برقرار