29°C Sunny

آصفہ بھٹو کا اقوام متحدہ کے ساتھ SDGs پر قریبی تعاون بڑھانے کا عزم – صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی میں مشترکہ اقدامات پر زور

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ساتھ پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حوالے سے قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی، صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں عالمی ادارے کے ساتھ مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ایوان صدر میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور قومی ترقیاتی ترجیحات میں اس کی شراکت کو اہم سمجھتا ہے۔ اجلاس میں صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پولیو ویکسین کی ہر گھر تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے آئندہ 12 ماہ کو پولیو کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 41 فیصد بچے نشوونما کی کمی (اسٹنٹنگ) کا شکار ہیں جبکہ ماں اور بچے کی صحت، غذائی قلت اور نوجوان لڑکیوں میں صحت کے مسائل بھی بڑے چیلنجز ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے اور اس مقصد کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Just In
13-09-2026
وزیراعظم کا ہر شہری کو اپنا گھر دینے کا عزم، ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اہم ہدایات جاری ترکی اور چین کے فوجی طیاروں کی پاکستان آمد نے دفاعی حلقوں میں سوالات اٹھادیے – ڈرونز، کاؤنٹر ڈرون اور ایئر ڈیفنس نظام کی ممکنہ ترسیل بلوچستان حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، مندخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا لاء کالجز کے تعلیمی معیار پر نظرثانی کا مطالبہ – وکلا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اصلاحات پر زور سی پیک 2.0 میں سبز ترقی اور گوادر کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے پر زور اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم آج شروع ہزرجنزی فائرنگ واقعے کی بلوچستان قیادت کی جانب سے شدید مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان کا درآمدی بل 8 سے 9 ارب ڈالر بڑھنے کا خدشہ کراچی، گوادر کو وفاقی علاقے کا درجہ دینے کی تجویز پر اسد عمر کا ردعمل – وسائل اور اختیارات صوبوں سے لینے کے نتائج سے خبردار تفصیلی خبر