29°C Sunny

وزیراعلیٰ کا وژن رنگ لانے لگا — بی ایس ڈی اے آئی کے تحت بلوچستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے میں پائیدار اور جامع ترقی کا عمل تیز ہو گیا ہے، جہاں بلوچستان سسٹینیبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی اے آئی) کے ذریعے عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں اسکولوں، کالجوں اور بنیادی صحت مراکز کی بڑے پیمانے پر بحالی کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد تعلیم اور صحت کی سہولیات کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔

بی ایس ڈی اے آئی کے تحت 2,147 جاری ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 27 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جن سے تقریباً 1 کروڑ 49 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شامل 278 منصوبوں میں سے 75 فیصد مکمل کیے جا چکے ہیں، جو تیز رفتار عملدرآمد اور بہتر نگرانی کے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف بنیادی سہولیات کی بہتری میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ صوبے میں ترقی، روزگار اور عوامی فلاح کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

Just In
12-09-2026
ظفر مسعود کا ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک پیش – معاشی ترقی کو عوامی آمدن، قوت خرید اور غربت پر مبنی اشاریوں سے جانچنے کی تجویز وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی نیول وار کالج وفد سے ملاقات، امن پر زور گوادر میں جانوروں کی ویکسین لیبارٹری کے قیام کی بھی تجویز، بلوچستان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کا جنگ بندی سے متعلق مکمل بیان پاکستان نے مقامی فتوہ ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، بحیرۂ عرب میں غیر قانونی شراب کی بڑی کھیپ برآمد 47ویں یوم وفات پر بھٹو کو خراج عقیدت، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان پاکستان نے یو اے ای کے دو ارب ڈالر واپس کیے، نئے مالی ذرائع کی تلاش تیز بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن – 54 دہشت گرد ہلاک، 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا حکم دے دیا – سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ ہوگا