32°C Storm

پاکستان کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

پاکستان کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں معاشی پالیسیوں، محصولات اور اخراجات سے متعلق اہم اہداف کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ حکومت نے پہلے یہ بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں معیشت کے استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ریونیو بڑھانے کے اقدامات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے اکنامک سروے کے مطابق مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کے 3.18 فیصد سے بہتر ہے تاہم 4.2 فیصد کے ہدف سے کم رہی۔

نیشنل اکنامک کونسل نے مالی سال 2026-27 کے لیے 3.669 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے جبکہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ کی پیشکش کے بعد آئندہ مالی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔