30°C Cloudy

بلوچستان میں کسانوں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی کا آغاز

کوئٹہ، 15 اپریل (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے مہنگے ایندھن اور علاقائی معاشی دباؤ کے پیش نظر کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکج کے تحت تھریشر فیول سبسڈی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 3,102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ آئندہ دو سے تین دن میں مزید 13,128 کسانوں کو ادائیگی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 85,000 کسانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جن میں سے 74,000 سے زائد کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سبسڈی تھریشر کے اخراجات میں کمی کا باعث بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل کسانوں کو مرحلہ وار ادائیگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ حکومت زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے بھی عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔