30°C Sunny

CTD بلوچستان کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کو ضلع پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ کے مطابق یہ کامیابی فورسز کی اعلیٰ تربیت اور فوری ردعمل کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر اہلکاروں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔