28°C Sunny

بلوچستان میں یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت منصوبوں پر کام جاری، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کی شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے ایک آن لائن ڈسکشن (اوپن ایکس اسپیس) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع، بشمول گوادر، میں نوجوانوں کو بہتر روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی پالیسی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی بار پنشن اصلاحات، الیکٹرک وہیکل پالیسی، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور مختلف محکموں میں جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور اسکالرشپس کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے میں 4 ارب روپے کے منصوبے کے تحت تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت کے مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ڈیجیٹل تعلیم اور جدید سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ریاستی اداروں کے خلاف غلط پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، تاہم مضبوط اور پیشہ ور مسلح افواج کی موجودگی میں ریاستی رٹ کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ عوامی سطح پر حکومت کے مؤقف کی حمایت بڑھ رہی ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ریاستی بیانیے سے جڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے براہ راست عوامی رابطے کو فروغ دے رہی ہے تاکہ شفاف اور مؤثر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Just In
12-09-2026
مکہ دفاعی معاہدے سے علاقائی سکیورٹی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان – چین نے علاقائی ممالک کی سکیورٹی خود سنبھالنے کی پالیسی کی حمایت کردی بلوچستان میں 4 روز میں 3 بڑے دہشت گرد حملے – 38 سیکیورٹی اہلکار اور 4 شہری شہید، 54 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر کویت پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم اسٹوریج کے امکانات پر غور کرے گا عام پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر، تمام دفاتر کو کیش لیس نظام کا حکم ظفر مسعود کا ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک پیش – معاشی ترقی کو عوامی آمدن، قوت خرید اور غربت پر مبنی اشاریوں سے جانچنے کی تجویز نیپرا کے فیصلے سے پاکستان کی پہلی مسابقتی بجلی منڈی کی نیلامی کی راہ ہموار پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کا معاہدہ، زرعی مہارتوں اور ٹیکنیکل تربیت کے فروغ پر اتفاق گورنر بلوچستان کی لاس اینجلس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی نژاد امریکی شخصیات سے گفتگو خضدار میں ایف سی بلوچستان کے 1,422 اہلکاروں کی بنیادی فوجی تربیت مکمل، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کشیدگی میں کمی سے پاکستان کو 20 ارب ڈالر معاشی فائدے کا امکان: رپورٹ US-Iran