28°C Sunny

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع کا طول پکڑنا پاکستان اور عالمی معیشت پر اثر ڈال سکتا ہے

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایران سے متعلق تنازع طویل ہوا تو اس کے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر سنگین مالی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بحال کرانے کے لیے “انتہائی سنجیدہ کوششیں” کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں نہ صرف امریکا بلکہ ایران کی قیادت نے بھی تسلیم کی ہیں، اور اس وقت مذاکراتی عمل کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی عالمی مالیاتی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔

Just In
14-09-2026
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے مکمل تعاون کا اعادہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور ہانگ کانگ کا تجارت و اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، کیتھے پیسفک کی پروازیں بحال کرنے پر بھی غور پاکستان گیس شعبے میں بڑے اصلاحاتی منصوبے کی تیاری – نجی شعبے کو گیس فراہمی اور ٹیرف نظام میں تبدیلی کا فیصلہ اسلام آباد میں 30 فیلڈ دفاتر میں ڈیجیٹل آڈٹ نظام مکمل طور پر نافذ چینی کنسورشیم کا پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ پاکستان میں 22 اپریل سے پہلے شروع ہونے کا امکان شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی آج پاکستان پہنچیں گے — دفاع، تجارت اور دوطرفہ تعاون پر اہم مذاکرات متوقع پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق – تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم بلوچستان میں میٹرک ٹاپرز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز بلوچستان پولیس میں اہم تقرریاں اور تبادلے، نیا نوٹیفکیشن جاری