30°C Sunny

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین سے مکمل تعاون کا اعادہ، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد، بحالی اور شفاف انداز میں ریلیف کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور معمولات زندگی کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ریلیف کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کی۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر مستحق خاندان تک شفاف، بروقت اور بلاامتیاز امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے نقصانات کا جلد اور جامع تخمینہ لگانے، مسلسل صورتحال کی نگرانی برقرار رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Just In
12-09-2026
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور ہرنائی کوئلے کی کان میں زہریلا حادثہ – مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق، ادارہ جاتی غفلت پر سوالات بلوچستان میں نوجوانوں کیلئے صنعت سے منسلک تربیتی پروگراموں پر زور – حکومت، اداروں اور کاروباری شعبے کے درمیان رابطہ بڑھانے کا فیصلہ مریم اورنگزیب: پاکستان اور امریکا تعاون، امن و ترقی کی سمت گامزن پاکستان نے شمالی علاقوں میں آئندہ ہفتے گلیشیئر جھیل سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا – گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا امکان اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر تکنیکی معاونت کی تجویز — بلوچستان میں ادارہ جاتی کمزوریوں اور مالی انتظام بہتر بنانے پر خصوصی توجہ بلوچستان میں سیاسی بلوغت، مکالمے اور عوامی فلاح پر مبنی قیادت پر زور وزیر خزانہ: مالی سال 2026 میں معیشت کی شرح نمو 4 فیصد متوقع پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کا معاہدہ، زرعی مہارتوں اور ٹیکنیکل تربیت کے فروغ پر اتفاق پاکستان کی خفیہ سفارتی کوششیں تیز، امریکہ ایران جوہری معاہدے کے لیے پیش رفت کا امکان