28°C Sunny

سی پیک کے 45 منصوبے مکمل، مجموعی لاگت 25.61 ارب ڈالر رہی

حکومتی دستاویزات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت اب تک 45 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 25.61 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ مکمل ہونے والے منصوبوں میں توانائی، انفراسٹرکچر اور اقتصادی و سماجی ترقی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سی پیک کے تحت مکمل کیے گئے منصوبوں میں 17 توانائی کے منصوبے، 15 انفراسٹرکچر کے منصوبے جبکہ 13 منصوبے اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ توانائی کے شعبے میں مکمل ہونے والے اہم منصوبوں میں ساہیوال اور پورٹ قاسم کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس شامل ہیں، جن کی مجموعی تکمیل پر 1.91 ارب ڈالر لاگت آئی۔ یہ منصوبے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور صنعتی و معاشی سرگرمیوں کے لیے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کے تحت توانائی، سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، صنعت، روزگار اور سماجی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مکمل شدہ 45 منصوبے ملک میں بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں سی پیک کے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

Just In
27-10-2026
گوادر میونسپل عمارت کی تزئین و مرمت پر اکیس اعشاریہ پانچ ملین خرچ چیف سیکرٹری بلوچستان کی اسکول انرولمنٹ مہم 2026 پر اجلاس، 2 لاکھ 61 ہزار داخلوں کا ہدف مقرر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 22 ستمبر سے 7 ارب ڈالر پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات شروع ہوں گے نوکریوں کی فراہمی قومی ترجیح ہے، بلوچستان کے گورنر کا کراچی میں اظہار خیال بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت اور یو این ایف پی اے متحرک – خاندانی منصوبہ بندی خدمات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو عالمی سطح پر پذیرائی، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا اعتراف چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا جی ڈی اے امور کا جائزہ، پائیدار ترقی اور بہتر سہولیات کے لیے اقدامات کی ہدایت گوادر کو نئی معاشی شناخت دینے کا وقت آگیا – سی پیک 2.0 علاقائی تجارت اور رابطوں کا نیا مرکز بن سکتا ہے گورنر بلوچستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر کی ملاقات، طلبہ کے لیے وظائف اور جامعات کی جدید کاری پر تبادلہ خیال پاکستان کی پہلی جدید خودکار موم کی بنیاد والی شیٹ بنانے کی یونٹ کا افتتاح