28°C Sunny

بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو عالمی سطح پر پذیرائی، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا اعتراف

بلوچستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ ڈی ایچ آئی ایس 2 ایشیا پیسیفک کانفرنس 2026 میں بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہسپ ایشیا اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ہسپ سینٹر کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں 26 ممالک کے سرکاری نمائندوں، طبی ماہرین، محققین اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بلوچستان کے ڈیجیٹل صحت نظام اور ڈی ایچ آئی ایس 2 کے نفاذ کو محدود وسائل اور وسیع جغرافیائی رقبے والے صوبے میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ صوبائی حکومت صحت سے متعلق معلومات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے طبی خدمات بہتر بنانے، اداروں کی نگرانی مضبوط کرنے اور انتظامی جوابدہی بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ ڈیجیٹل رپورٹنگ کے ذریعے اضلاع اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے، طبی سہولیات کی کمی کی نشاندہی کرنے اور ضرورت کے مطابق وسائل مختص کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف اوسلو نے بلوچستان میں صحت کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ یونیورسٹی، یونیسیف بلوچستان اور ہسپ پاکستان کے ساتھ تعاون بھی صحت سے متعلق معلوماتی نظام اور تکنیکی استعداد کار کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ اس پیش رفت کو بلوچستان میں ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی خدمات کی بہتری کی ایک مثبت مثال قرار دیا گیا ہے

Just In
27-10-2026
اچکزئی کا کوئٹہ میں بلوچستان صورتحال پر جرگہ بلانے کا اعلان – سکیورٹی مسائل اور امن کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، کاروباری شراکت داری اور معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ پاکستان کا 1 ارب ڈالر ہائیڈرو پاور منصوبہ پر نظرثانی جاری گوادر میں جانوروں کی ویکسین لیبارٹری کے قیام کی بھی تجویز، بلوچستان میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیاں نرم کر دیں مارکیٹیں مکہ دفاعی معاہدے سے علاقائی سکیورٹی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان – چین نے علاقائی ممالک کی سکیورٹی خود سنبھالنے کی پالیسی کی حمایت کردی پٹرول کی نئی قیمت 390.66 اور ڈیزل کی 399.34 روپے فی لیٹر مقرر، نئے نرخ 2 اکتوبر سے نافذ بلوچستان اسمبلی کا ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور اوگرا نے 38 ارب روپے کی پی ڈی سی ادائیگیاں آئل کمپنیوں کو جاری کر دیں