29°C Sunny

کوئٹہ ایسڈ اٹیک میں ڈاکٹر مہنور کی مدد کرنے والے دو بھائیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایسڈ حملے کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر مہنور نثار کی بروقت مدد کرنے والے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں دونوں بھائیوں سے ملاقات کے دوران سرفراز بگٹی نے ان کی جرات، انسان دوستی اور بے لوث خدمت کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر عبدالرازق خلجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر زخمی ڈاکٹر کی مدد کی، جو معاشرے کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان صوبے کا فخر ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار شہریوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ دونوں بھائیوں نے سرکاری ملازمتوں کے اعلان اور خدمات کے اعتراف پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔