29°C Sunny

گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی کارگو آپریشنز میں پیش رفت – اسٹیل بلیٹس کی ترسیل سے عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بڑھنے لگا

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں بنگلہ دیش کے پرچم بردار کارگو جہاز کی آمد نے بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت اور علاقائی تجارت میں اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی بحری صلاحیتوں اور گوادر بندرگاہ کی عالمی لاجسٹکس نیٹ ورک میں بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم وی جہان برادرز ٹو (M/V JAHAN BROTHERS II) 18 جولائی کو سنگاپور سے سفر کرتے ہوئے گوادر پورٹ پہنچا، جس پر 53 ہزار 64.660 میٹرک ٹن پرائم اسٹیل بلیٹس موجود تھے۔ یہ کارگو متحدہ عرب امارات کی الحمریہ بندرگاہ کے لیے روانہ کیا جانا ہے، جس کے لیے سامان کو عارضی طور پر گوادر پورٹ پر اتارا اور ذخیرہ کیا جائے گا، بعد ازاں اسے دوسرے جہاز کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا بلا تعطل جاری رہنا پاکستان کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں اور عالمی شپنگ کمپنیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ آپریشنز میں اضافہ گوادر بندرگاہ کو خطے کے لیے ایک متبادل تجارتی راستے کے طور پر مزید اہم بنا رہا ہے۔

چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے کہا کہ موجودہ علاقائی بحری صورتحال کے باوجود بندرگاہ پر تجارتی کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ گوادر کی محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر تجارتی مرکز کے طور پر ساکھ کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹرانس شپمنٹ آپریشنز سے عالمی شپنگ لائنز کا اعتماد بڑھے گا اور خطے میں متبادل بحری راستے کے طور پر گوادر کا کردار مزید مستحکم ہوگا۔

حکام کے مطابق حالیہ آپریشن گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی آپریشنل استعداد اور علاقائی سپلائی چین میں اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت گوادر کو ایک بڑے بین الاقوامی تجارتی اور لاجسٹکس مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے بندرگاہی انفراسٹرکچر کی بہتری اور عالمی تجارتی روابط کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔

Just In
29-07-2026
پیٹرول ڈیزل مہنگا، حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ گوادر میں سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی سخت، غفلت پر کارروائی کا انتباہ بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ ٹرانسپورٹ بحران پر نوٹس، الیکٹرک بس منصوبے میں پیش رفت کی ہدایت بلوچستان حکومت کا حنا اورک آپریشن کی منظوری – دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، مشترکہ چیک پوسٹ اور متاثرین کے لیے امداد کا فیصلہ قومی اسمبلی میں اے آئی پر مبنی پیپر لیس نظام کا آغاز ایس ای سی پی نے علی بابا کی حمایت یافتہ BNPL کمپنی KOKO TECH پاکستان کو لائسنس جاری کر دیا اولمپیئنز کا دورہ، پاک چین دوستی اور کھیل تعاون کی تعریف اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ترکیہ کا پاکستان کے بجلی شعبے کی نجکاری میں تعاون کا اعلان – بجلی اصلاحات، ٹرانسمیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تین معاہدوں پر دستخط بلوچستان ٹی وی ای ٹی اے وفد کا پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا دورہ – فنی تربیت اور روزگار نظام کا تفصیلی مشاہدہ