بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان دسویں قونصلر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ویزا سہولیات اور شہریوں کی فلاح پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس 31 مارچ 2026 کو منعقد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (چین) طارق وزیر جبکہ چین کی جانب سے قونصلر امور کے ڈائریکٹر جنرل لونگ ژاؤ نے وفود کی قیادت کی۔
ملاقات میں ویزا پالیسی، امیگریشن امور، اور دونوں ممالک کے شہریوں کے تحفظ و فلاح سمیت قونصلر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے عوامی سطح پر بڑھتے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عوامی روابط کو آسان بنانے کیلئے قونصلر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔