28°C Sunny

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع کا طول پکڑنا پاکستان اور عالمی معیشت پر اثر ڈال سکتا ہے

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایران سے متعلق تنازع طویل ہوا تو اس کے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر سنگین مالی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بحال کرانے کے لیے “انتہائی سنجیدہ کوششیں” کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں نہ صرف امریکا بلکہ ایران کی قیادت نے بھی تسلیم کی ہیں، اور اس وقت مذاکراتی عمل کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی عالمی مالیاتی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔

Just In
14-09-2026
این ایچ اے کو بلوچستان میں شاہراہ آمدن بڑھانے کیلئے کاروباری تعاون درکار بلوچستان میں ڈیجیٹل ون ونڈو مرکز کا افتتاح سرمایہ کاری امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ، پاکستانی حکام بلوچستان میں 4 روز میں 3 بڑے دہشت گرد حملے – 38 سیکیورٹی اہلکار اور 4 شہری شہید، 54 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر چاغی میں ایکسائز چیک پوسٹ پر حملہ – تین اہلکار اغوا، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، فی تولہ نرخ میں کمی بلوچستان بجٹ 2026-27 میں نوجوانوں کے لیے بڑے روزگار منصوبوں کا اعلان امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کا کردار اور ممکنہ فوائد – سفارتی کوششوں کو معاشی ریلیف، تجارت اور توانائی تعاون میں بدلنے کا سوال اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق – پاکستان کا پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم