32°C Storm

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، فی تولہ نرخ میں کمی

پاکستان میں ہفتہ 28 مارچ کو سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی تولہ قیمت 467,262 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کمی کے بعد 400,601 روپے پر آگیا۔ یہ کمی ایک روز قبل ہونے والی بڑی گراوٹ کے بعد سامنے آئی، جب فی تولہ قیمت میں 11,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 10 ڈالر کمی کے ساتھ 4,445 ڈالر پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی رجحان کو غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار قرار دیا جا رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ نرخ 30 روپے کمی کے بعد 7,454 روپے پر آگیا، جس سے قیمتی دھاتوں کی عالمی اور مقامی سطح پر بدلتی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔