33°C Storm

چین کی پاکستان کی علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششوں کی توثیق

اسلام آباد، 14 اپریل (ویب ڈیسک): چین نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے، وزارتِ خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گفتگو کے دوران فریقین نے اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کا جائزہ لیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کے اس مؤقف کو دہرایا کہ خطے میں مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔

Just In
06-06-2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کراچی میں گوادر تاجروں کو درپیش مسائل سے سندھ گورنر آگاہ گوادر کا فلیگ شپ سی بی ڈی منصوبہ جلد شروع ہوگا، جی ڈی اے پنجاب نے پہلی صوبائی جنرل انشورنس کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ سی پیک 2.0 میں سبز ترقی اور گوادر کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے پر زور گوادر، 14 اپریل (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ گوادر نے ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ایک منفرد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے شہری سہولیات، صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اور بعض معاملات پر ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شہری و سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ہرمز سے سی پیک تک پاکستان کی توانائی حکمت عملی پر نئی بحث بلوچستان میں 48 گھنٹے کی بارش کے بعد موسم خشک، حادثات میں 9 افراد جاں بحق حج 2026: عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار 22 ایرانی عملہ پاکستان کے ذریعے وطن واپس، ایم وی توسکا معاملہ میں پیش رفت