24°C Sunny

آگسٹا ویمنز ایمیچر گالف ٹورنامنٹ 2026، عالمی کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ

امریکا: آگسٹا نیشنل ویمنز ایمیچر گالف ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے بہترین خواتین ایمیچر کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو راؤنڈز یکم اور دو اپریل کو چیمپئنز ریٹریٹ گالف کلب میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹاپ 30 کھلاڑی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی، جو 4 اپریل کو آگسٹا نیشنل گالف کلب میں منعقد ہوگا۔

اس ایونٹ میں 23 ممالک کی 72 نمایاں کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں، جن میں سابق چیمپئنز انا ڈیوس اور تسوباسا کاجیتانی سمیت دیگر باصلاحیت گالفرز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹورنامنٹ خواتین گالف کے نئے ٹیلنٹ کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔