26°C Sunny

گوادر میرین ڈرائیو پر صفائی، شجرکاری اور شمسی روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت خبر

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان نے گوادر میرین ڈرائیو کے ساتھ صفائی، شجرکاری، شمسی روشنی اور دیگر عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے تفریحی مقام کے دورے کے دوران ساحلی علاقے میں خوبصورتی کے لیے کی جانے والی تزئین و آرائش، شجرکاری، صفائی کے انتظامات اور شمسی روشنی کے نظام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں لگائے گئے درختوں اور پودوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ان کی مناسب دیکھ بھال اور باقاعدگی سے پانی دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرین ڈرائیو گوادر میں شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک اہم تفریحی مقام ہے، اس لیے یہاں صفائی ستھرائی، سرسبزی اور بنیادی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ جی ڈی اے حکام کو ساحلی علاقے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے جاری اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ معین الرحمٰن خان نے متعلقہ عملے کو شجرکاری اور صفائی کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کرنے پر زور دیا تاکہ میرین ڈرائیو کو مزید خوبصورت، صاف ستھرا اور سیاحوں کے لیے پرکشش بنایا جاسکے۔

Just In
28-10-2026
پاکستان کا ایم ایل ون منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی عالمی قرض دہندگان سے مشترکہ مالی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانسشپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز قرض لینے والوں کی آمدن کی حد 15 لاکھ روپے سالانہ کرنے اور چھوٹے کاروبار کی حد 40 کروڑ روپے تک بڑھانے کی سفارش وزیراعظم شہباز شریف کا قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر خراجِ تحسین، حکومتی بیان کے مطابق چار مسلّح افراد ہلاک مارکۂ حق کی کامیابی سے پاکستان کا عالمی تشخص مزید مضبوط ہوا گوادر عید سیونگز بازار کا آغاز، خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز، کوئٹہ میں 720 سے زائد افراد کو ہنر سکھانے کا ہدف ایران جنگ نے ایشیا کی فوسل فیول انحصار کی لاگت بے نقاب کر دی بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو عالمی سطح پر پذیرائی، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا اعتراف بلوچستان میں تعلیمی مہم پر سیاسی ردعمل، شاہد رند نے سناء بلوچ کے بیان کو مسترد کر دیا