29°C Sunny

گوادر عید سیونگز بازار کا آغاز، خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ

گوادر میں تین روزہ “گوادر عید سیونگز بازار” کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینا اور ان کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب مقامی دکاندار مسی پیرانی نے ربن کاٹ کر کی۔

تقریب میں آر سی ڈی سی کی قیادت سمیت صدر عبدالغنی بلوچ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق یہ بازار 22 سے 24 مئی 2026 تک سید ہاشمی آڈیٹوریم میں جاری رہے گا۔

اس بازار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص ماحول فراہم کرتا ہے، جہاں تمام اسٹالز خواتین کے لیے مختص ہیں اور صرف خواتین خریداروں کو داخلے کی اجازت ہے۔ یہاں کپڑے، کاسمیٹکس، زیورات، دستکاری، خوراک، مصالحہ جات اور پرفیوم سمیت مختلف اشیاء پیش کی جا رہی ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عید سے قبل خواتین کاروباری افراد کی معاونت کرنا اور گوادر میں مقامی سطح پر پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Just In
27-10-2026
سیکریٹری بحری امور محمد خرم آغا کی زیر صدارت اجلاس میں گوادر پورٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بلوچستان کے پارلیمنٹرینز کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ نے پارکو کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا امریکہ اور ایران کے درمیان سخت بیانات، جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان روانہ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کے قریب، سابق قومی سلامتی مشیر کا اظہار خیال پاکستان، سعودی عرب کا بحیرہ احمر سکیورٹی پر قریبی رابطوں کا عزم – شہباز شریف نے مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا صدر آصف علی زرداری کی عراق کے نئے صدر کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم حکومت نے ڈیزل کی قیمت بتیس روپے بارہ پیسے کم گوادر انتظامیہ کی ایمبولینس سروس کیلئے 2 ملین روپے گرانٹ، ماہانہ ایندھن کوٹہ مقرر