27°C Sunny

ایاز صادق کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، وفاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان، حکومتی و اپوزیشن اراکین اور دیگر سیاسی نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، عوامی شکایات کے ازالے، وفاق اور صوبے کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے اور جمہوری و پارلیمانی روایات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایاز صادق کی کوئٹہ آمد کو بلوچستان کے عوام کے لیے باعث مسرت اور اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان سب کا صوبہ ہے جہاں جمہوری اقدار، سیاسی برداشت، باہمی احترام اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان تعمیری روابط کی مضبوط روایات موجود ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ان کا تعلق سیاسی وابستگی سے بڑھ کر خاندانی اور جذباتی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی مہمان نوازی اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی بلوچستان کے منتخب نمائندوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اسپیکر نے بلوچستان کو پاکستان کا اہم ترین صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کی ترقی اور استحکام سے براہ راست منسلک ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مشاورت، مکالمے اور سیاسی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Just In
27-10-2026
پاکستان میں ائیرپورٹس پر اسمارٹ ون ونڈو کلیئرنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد ہلاک – خاران اور مستونگ میں اسلحہ، بارودی مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد گورنر بلوچستان کی لاس اینجلس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی نژاد امریکی شخصیات سے گفتگو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 23.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، تجارتی قرضوں سے مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.21 ارب ڈالر اضافہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس آپریشن، سکیورٹی ذرائع کے مطابق اہم دہشت-گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک پاکستان نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مصروف – چین، ترکیہ اور وسطی ایشیائی ممالک سے سرمایہ کاری متوجہ کرنے کا منصوبہ صدر آصف علی زرداری کی عراق کے نئے صدر کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری: علاقائی تبدیلیوں سے گوادر پورٹ کی عالمی اہمیت میں اضافہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے خاموش سفارتی کوششوں میں مصروف اسلام آباد میں بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا