28°C Sunny

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، آٹھ دہشت گرد ہلاک – خاران اور مستونگ میں اسلحہ، بارودی مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ مستونگ میں پانچ دہشت گرد، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا، ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈیز) اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ تمام خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Just In
27-10-2026
آذربائیجان نے 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے کرلیے، بڑے توانائی منصوبوں پر پیش رفت گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کے قریب، سابق قومی سلامتی مشیر کا اظہار خیال بلوچستان اسمبلی نے پانچ بل منظور، جعلی ادویات، گیس لوڈشیڈنگ اور شراب کی دکانوں پر رپورٹس طلب اسلام آباد میں پی اے ایف افسر خاتون کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق کراچی جانے والا کے ٹو ایئرویز کارگو طیارہ لاپتہ – وزیراعظم شہباز شریف کا عرب سمندر میں سرچ آپریشن تیز کرنے کا حکم پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ سربراہی میں پہلا رابطہ کار اجلاس آج اسلام آباد میں شروع پاکستان کا تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور – جنگوں سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ سی پیک کے 45 منصوبے مکمل، مجموعی لاگت 25.61 ارب ڈالر رہی پاکستان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کے باعث ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے پاکستان کا ایران امریکہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم