30°C Sunny

گورنر بلوچستان کی لاس اینجلس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی نژاد امریکی شخصیات سے گفتگو

لاس اینجلس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ دیا گیا، جس میں سفارتی، سیاسی، کاروباری اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے کا اہتمام ڈاکٹر عمران شریف اور عترت شریف نے کیا۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل سراج خان، امریکی کانگریس کے رکن لو کوریہ، چینی قونصل جنرل چن لن، میکسم گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر عزیر حسن اور دیگر کاروباری و کمیونٹی نمائندے شریک ہوئے، جبکہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر، سرمایہ کار اور پاک فوڈز کے چیف ایگزیکٹو تنویر احمد بھی موجود تھے۔ گورنر جعفر خان مندوخیل نے شرکا سے گفتگو کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، کاروباری امکانات اور صوبے کی معاشی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ممکنہ کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کاروں اور بلوچستان میں موجود کاروباری مواقع کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر نے ڈاکٹر عمران شریف کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور تنویر احمد کی خدمات اور تعاون کو سراہا۔ عشائیے میں پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری، کاروباری تعاون اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کو بلوچستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے روابط بڑھانے کی اہم کوشش قرار دیا گیا۔

Just In
12-09-2026
پاکستان اور سری لنکا کا ہجرت و ویزا معاملات پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ – غیر قانونی نقل مکانی اور جعلی دستاویزات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان میں امپورٹڈ اسمارٹ فونز پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ، درمیانی اور سستے موبائلز پر ریلیف دینے کی منظوری بگٹی کا بلوچستان میں اے آئی پر مبنی گورننس کے فروغ کا اعلان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن – 54 دہشت گرد ہلاک، 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید کویتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دو روزہ دورہ شروع – دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی امور پر مذاکرات کا آغاز پاکستان نیوی نے گوادر کے قریب لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا – پانچ لاپتہ عملے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری وزیراعظم نے آبنائے ہرمز آپریشن روکنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا آگسٹا ویمنز ایمیچر گالف ٹورنامنٹ 2026، عالمی کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ بلوچستان کابینہ میں تبدیلی – سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہزرجنزی فائرنگ واقعے کی بلوچستان قیادت کی جانب سے شدید مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان