26°C Sunny

بلوچستان کابینہ میں تبدیلی – سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا

بلوچستان حکومت نے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران کو کابینہ سے فوری طور پر فارغ کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی سیاسی منظرنامے میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی سفارش پر آئین پاکستان کے آرٹیکل 132(3) کے تحت عبدالرحمان کھیتران کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی

نوٹیفکیشن پر چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے دستخط موجود ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کو صوبائی وزارت کی ذمہ داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا گیا ہے

صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال ان کی جگہ کسی نئے وزیر کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ سرکاری حکم نامے میں ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں

تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دو روز قبل عبدالرحمان کھیتران کو کابینہ سے ہٹانے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی، جس کے بعد منظوری دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور انتظامی معاملات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، جن میں صوبے میں نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے متعلق حکومتی فیصلے پر اختلاف بھی شامل تھا

عبدالرحمان کھیتران بلوچستان کی سیاست میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی کابینہ سے علیحدگی کو صوبائی سیاسی معاملات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

حکومت کی جانب سے آئندہ کابینہ میں ردوبدل یا نئی تعیناتیوں کے حوالے سے مزید فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

Just In
28-10-2026
چین پاکستان مشترکہ امن اقدام، ایران امریکا جنگ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز، کوئٹہ میں 720 سے زائد افراد کو ہنر سکھانے کا ہدف چاغی میں ایکسائز چیک پوسٹ پر حملہ – تین اہلکار اغوا، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری پاکستان نے ایران کے ذریعے ازبکستان تک نیا ٹرانزٹ کوریڈور فعال کر دیا، پہلی کھیپ روانہ لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین کا آغاز، سفر دو گھنٹے پندرہ منٹ میں صدر آصف علی زرداری کا غزہ میں فلسطینی بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید اظہارِ تشویش – عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر B3 کر دی – مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ معاشی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف جرمن کنسلٹنٹ پی پی ایل کے بلوچستان میں بڑے معدنی منصوبے میں شامل – بارائٹ، لیڈ اور زنک منصوبہ عملی مرحلے میں داخل پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی مؤقف مسترد، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا گوادر میں بلوچ شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی کو خراج عقیدت