28°C Sunny

وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا حکم دے دیا – سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی جامع کارکردگی جانچنے کا حکم دے دیا ہے جس کے تحت وزارتوں، سی پیک اتھارٹی اور پلاننگ کمیشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی مجموعی کارکردگی سے متعلق حالیہ بحث کے بعد اٹھایا گیا ہے جبکہ اس عمل کے نتیجے میں وفاقی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جائزے کے دائرہ کار میں اقتصادی اور مالی امور سے متعلق 18 وزارتیں و ڈویژنز، قانون، سیکیورٹی اور انتظامی معاملات سے متعلق 14 وزارتیں جبکہ سماجی خدمات، صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق 9 وزارتیں شامل ہوں گی۔

وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مقررہ فارمیٹ کے تحت فروری 2024 سے اب تک کی کارکردگی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارتوں کو اپنی کارکردگی، مکمل کیے گئے منصوبوں، حاصل کردہ نتائج، منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں اور حکومتی اقدامات کے قابل پیمائش اثرات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

جائزے میں سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد، معاشی پالیسیوں کے اثرات اور قومی مردم شماری و شماریاتی نظام میں بہتری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزارتوں کو زیر التوا منصوبوں، تاخیر کی وجوہات، عملدرآمد میں درپیش مشکلات اور اصلاحی اقدامات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے واضح کیا ہے کہ ہر دعوے کے ساتھ دستاویزی ثبوت یا قابل تصدیق شواہد فراہم کرنا لازمی ہوگا جبکہ نامکمل یا غیر مستند رپورٹس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

جائزے میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال، سرکاری منصوبوں کے نتائج، انتظامی اصلاحات، اخراجات میں کمی کے اقدامات اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Just In
12-09-2026
پاکستان کا بھارت سے مذاکرات پر زور، کسی بھی جارحیت پر سخت ردعمل کی وارننگ گوادر پورٹ پر چائنا پاکستان مشترکہ ڈاکیومنٹری کی اختتامی تقریب، سی پیک ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین بلوچستان میں کسانوں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی کا آغاز پاکستان نےکتنے عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا: خارجہ پالیسی کی نمایاں مثالیں بلوچستان میں جمہوریت کو مؤثر ترین نظام قرار – گورنر جعفر مندوخیل نے شفافیت، احتساب اور عوامی شرکت کو استحکام کی بنیاد قرار دیا پاکستان اور چین کی مشترکہ میزبانی، سلامتی کونسل میں قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور – پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ دوبارہ اٹھا دیا اولمپیئنز کا دورہ، پاک چین دوستی اور کھیل تعاون کی تعریف پاکستان اور رومانیہ میں بندرگاہی تعاون کا معاہدہ، تجارت کے نئے مواقع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز پر قرارداد پر ووٹنگ، ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے قبل اہم پیش رفت گوادر پولیس کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار – عمان غیر قانونی منتقلی کیلئے تیار 13 افراد بازیاب