29°C Sunny

گوادر کے سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر گوادر نعیب اللہ ککار کی خصوصی ہدایت پر سر بندان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور گڈ گورننس کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔

کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زہیر احمد بلوچ نے کی جس میں مختلف محکموں کے سول و عسکری افسران، خواتین، طلبہ، ماہی گیر برادری اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان سوشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ مرحلے کے لیے عوامی ضروریات کے مطابق نئی تجاویز پر غور کیا گیا۔

عوام نے سر بندان میں پل کی تعمیر، پرانی واٹر ٹینکس کی مرمت، بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی بحالی، سیوریج سسٹم کی تعمیر اور ساحلی کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی دیوار بنانے کا مطالبہ کیا۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے علیحدہ پمپنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ صحت کے شعبے میں آر ایچ سی سر بندان کی مرمت، ایمبولینس کی بحالی اور طبی سہولیات میں اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تعلیمی مسائل کے حوالے سے شہریوں نے مختلف اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کی نشاندہی کی جس پر حکام نے تعلیم کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

ماہی گیر برادری نے فلوٹنگ جیٹی، پرانی کشتیوں کی ہٹانے اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا جبکہ شہریوں نے موبائل نیٹ ورک، زمینوں کے مسائل اور دیگر عوامی مسائل بھی پیش کیے۔

انتظامیہ نے تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Just In
12-09-2026
خلیجی کشیدگی کے دوران گوادر پھر عالمی توجہ کا مرکز، کیا پاکستان اس بار موقع سے فائدہ اٹھا پائے گا؟ بگٹی کا بلوچستان میں اے آئی پر مبنی گورننس کے فروغ کا اعلان گوادر میں چینی سولر سسٹمز کی فروخت میں زبردست اضافہ صدر آصف علی زرداری آج برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع صدر آصف علی زرداری کی عراق کے نئے صدر کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم مشرق وسطیٰ میں پروازوں کی صورتحال متاثر، بین الاقوامی ایئرلائنز کی پروازیں معطل اور روٹس میں تبدیلیاں جاری عام پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر، تمام دفاتر کو کیش لیس نظام کا حکم پاکستان اور شام نے دوطرفہ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا – وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ کیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عدالتی تعاون میں پیش رفت – باکو میں مشترکہ تربیتی پروگرام کا انعقاد امریکا اور ایران میں جنگ کے خاتمے پر ابتدائی معاہدہ طے، جمعہ کو دستخط