30°C Sunny

کولہو میں ایف سی بلوچستان کا شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام کولہو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے جذبے اور مہارت کی تعریف کی۔

مقابلوں میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آئی جی ایف سی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ صحت مند کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سمت فراہم کرتے ہیں اور ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور محنت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

مقامی رہنماؤں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے کھیلوں کے فروغ کے اقدامات عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتے ہیں اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امن و استحکام اور مثبت رجحانات کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔