28°C Sunny

پاکستان نے کرغزستان کے لیے زمینی تجارتی راستہ باضابطہ طور پر شروع کر دیا

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے کرغزستان کے لیے پہلی زمینی برآمدی کھیپ روانہ کر دی ہے جو ٹی آئی آر نظام کے تحت سوسٹ ڈرائی پورٹ اور چین کے راستے وسطی ایشیا تک پہنچے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے لیے وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

حکام کے مطابق اس کھیپ کی مالیت 59 ہزار 314 ڈالر اور وزن 23.9 ٹن تھا جس میں مختلف اشیاء جیسے تیل، چائے، مہندی، جڑی بوٹیاں، کریم اور صابن شامل تھے، جو ہیمانی گروپ نے برآمد کیں۔

کھیپ کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک طور پر کلیئر کیا گیا جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کو باقاعدہ ٹی آئی آر اسٹیشن کے طور پر فعال کیا گیا۔ اس عمل میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر نظام کو مربوط کیا۔

حکام کے مطابق یہ نیا زمینی راستہ پاکستانی برآمد کنندگان کو وسطی ایشیائی ممالک تک براہ راست رسائی فراہم کرے گا، جس سے تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا اور برآمدات کے دائرہ کار کو وسعت ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ذریعے روایتی زمینی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند ہونے کے بعد پاکستان نے ایران اور چین کے ذریعے متبادل تجارتی کوریڈورز پر انحصار بڑھا دیا ہے۔ اسی تناظر میں ایران کے راستے چھ نئے ٹرانزٹ روٹس بھی حال ہی میں نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی تجارتی سفارت کاری اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ملک کی برآمدی منڈیوں کو زیادہ مستحکم اور متنوع بنایا جا سکے۔

Just In
12-09-2026
بلوچستان میں کسانوں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی کا آغاز پاکستان نے یو اے ای کے دو ارب ڈالر واپس کیے، نئے مالی ذرائع کی تلاش تیز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نئی پرواز شیڈول جاری، ہفتے میں دو دن فلائٹ آپریشن کا اعلان پاکستان میں سب سے بڑے عالمی تائیکوانڈو ایونٹ کی میزبانی – لاہور میں 38 ممالک کے کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں مدمقابل ایاز صادق کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات، وفاقی تعاون کی مکمل یقین دہانی پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی مؤقف مسترد، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا پاکستانی صنعتوں پر بڑھتا دباؤ، ماہرین نے ٹیرف پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہونے کے قریب – رواں ماہ نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان سی سی او پی کی منظوری، ڈسکوز کے نقصانات کم اور بجلی کی خدمات بہتر بنانے کی حکومتی کوشش ظفر مسعود کا ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک پیش – معاشی ترقی کو عوامی آمدن، قوت خرید اور غربت پر مبنی اشاریوں سے جانچنے کی تجویز