34°C Cloudy

وائٹ ہاؤس کا امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ، ایران جنگ بندی میں توسیع کے بعد صورتحال غیر یقینی

واشنگٹن، امریکہ میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والا امریکی وفد آج اسلام آباد نہیں پہنچے گا، کیونکہ مذاکراتی عمل پر اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے “متحدہ تجویز” آنے تک سفارتی پیش رفت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی وفد کا دورہ اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ واشنگٹن اس وقت تہران کے مؤقف کو یکجا اور واضح شکل میں پیش کیے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے مرحلے کی مذاکراتی کوششیں جاری تھیں، تاہم ایران کی جانب سے شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان نے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور جنگ بندی میں استحکام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔