30°C Sunny

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی نیول وار کالج وفد سے ملاقات

بلوچستان، پاکستان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پاکستان نیول وار کالج کے 55ویں تربیتی کورس کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے خطے میں امن کے فروغ میں سول و عسکری قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور صوبائی پالیسیوں کا مرکز نوجوان ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے 40 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے لیے مزید 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، صوبے کی پہلی یوتھ پالیسی بھی متعارف کرائی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی جبکہ امن و استحکام کے لیے میرٹ، مکالمہ اور مؤثر حکمت عملی جاری رکھی جائے گی۔

Just In
12-09-2026
جی ڈی اے کا سندھ حکومت پر منشیات کے بڑھتے مسئلے پر شدید تنقید گرین بلوچستان منصوبہ سی پیک فیز ٹو کے تحت ترقیاتی حکمت عملی سندھ پولیس اور او ایم آئی اسپتال کا سستا علاج معاہدہ پاکستان آج اردن میں القدس اجلاس میں شریک ہوگا – اسحاق ڈار مسجد اقصیٰ کی صورتحال پر مسلم ممالک کے مؤقف کو اجاگر کریں گے وزیراعظم نے آبنائے ہرمز آپریشن روکنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا عزم، جامعات کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے بڑے فیصلے – وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کردی پاکستان، سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا نیا معاہدہ طے گوادر کے 400 نوجوانوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ فنی تربیت فراہم کرنے کا معاہدہ – روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدام گوادر پورٹ پاکستان کی معاشی تقدیر بدلنے کا دروازہ – بلوچستان عالمی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر جعفر مندوخیل بلوچستان میں ٹرین سروس معطل، ریلوے نظام مکمل طور پر بند