اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے KOKO TECH پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (KTPL) کو ملک میں Buy Now Pay Later (BNPL) کاروبار چلانے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق کمپنی Alibaba.com Holdings کی ملکیت ہے، جو دنیا کی بڑی ای-کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس منظوری کے بعد KTPL پاکستان کی ڈیجیٹل فنانشل مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر داخل ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جدید AI بیسڈ کریڈٹ اسسمنٹ سسٹمز اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر متعارف کرانے کی توقع ہے، جو عالمی سطح پر پہلے سے استعمال ہو رہے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے نوجوان صارفین، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کو آسان مالی سہولیات تک رسائی ملنے کا امکان ہے، جبکہ ای-کامرس اور ڈیجیٹل لین دین میں بھی اضافہ متوقع ہے۔